ہوماسلام آبادوفاقی ترقیاتی ادارے میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلے,نوٹیفکیشن جاری

وفاقی ترقیاتی ادارے میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلے,نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(سب نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )میں متعدد افسران کے تقرر و تبادلے،ایچ آر ڈی نے چیئر مین سی ڈی اے کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔سب نیوز کو دستیاب تحریری احکامات کے مطابق گریڈ 18کے ڈپٹی ڈائریکٹر طارق عزیز کو اربن انوائر منٹ سے ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹی کلچر ایوان صدر،گریڈ 18کے ڈپٹی ڈائریکٹر اورنگزیب بجکانی کو ڈپٹی ڈائریکٹر پارک ڈیویژن انوائرمنٹ کے ساتھ ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر یو ون کا اضافی چارج دے دیا گیا۔اسی طرح گریڈ 16کے عبد القیوم کو ہارٹی کلچر آفیسر پارلیمنٹ لاجز کے ساتھ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اربن ون بی کا چارج دے دیا گیا۔

Capture 2 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔