Monday, June 8, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزعمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فونک ملاقات کرانے کی نئی درخواست دائر

عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فونک ملاقات کرانے کی نئی درخواست دائر

اسلام آباد(سب نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلی فونک ملاقات کرانے کی نئی درخواست دائر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیراز رانجھا پیش ہوئے،چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں سے ٹیلی فونک ملاقات کرانے کی نئی درخواست دائر کردی ۔

وکیل شیراز رانجھا نے کہاکہ اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو ٹیلی فونک ملاقات کرانے کے احکامات جاری کریں،جج ابوالحسنات نے کہاکہ گزشتہ درخواست تو غیرموثر ہو گئی کیونکہ اڈیالہ جیل منتقل ہو گئے ہیں،عدالت نے 10اکتوبر کو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے رپورٹ طلب کرلی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔