اسلام آباد (آئی پی ایس) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے عوام سے رمضان المبارک کے آخری چند دن اور عید سادگی اور احتیاط سے منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا آئیں مل کر اس اہم ترین وقت کو احتیاط سے گزاریں۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عوام کو جمعتہ الوداع کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان المبارک کے آخری چند دن اور عید سادگی اور احتیاط سے منائیے، اللہ کے کرم سے اور بروقت فیصلوں سے ہمارے ملک میں وہ حالات نہیں ہوئے جو پڑوس میں ہیں،آئیں مل کر اس اہم ترین وقت کو احتیاط سے گزاریں۔
اسد عمر کی عوام سے عید سادگی اور احتیاط سے منانے کی اپیل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
