ہومبریکنگ نیوزسندھ میں کسی سیاستدان کیخلاف کارروائی نہیں کی جا رہی: نگران وزیرداخلہ

سندھ میں کسی سیاستدان کیخلاف کارروائی نہیں کی جا رہی: نگران وزیرداخلہ

نگران وزیر داخلہ بریگیڈیر (ر) حارث نواز نے واضح کیا ہے کہ سندھ میں کسی سیاستدان کے خلاف کارروائی نہیں کی جا رہی۔

وزیر داخلہ حارث نواز کا کہنا ہے کہ سندھ میں نا کسی کے خلاف سیاسی زیادتی کی جا رہی ہے اور نا ہی صوبے میں کسی سیاستدان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں صرف نیب اور کرمنل کیسز چل رہے ہیں، سندھ میں کوئی اسٹاپ لسٹ پر بھی نہیں ہے اور سندھ میں کسی کے گھر سے کوئی رقم برآمد نہیں ہوئی۔
نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ سندھ میں کسی سیاستدان کے گھر چھاپہ نہیں مارا گیا، ممکن ہے حکومت کو بدنام کرنے کے لیے افواہیں پھیلائی جا رہی ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔