ہوماسلام آباداسلام آباد:زائد قیمتوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی،2دکانداروں پر جرمانہ عائد،3ٹھیہ دار گرفتار

اسلام آباد:زائد قیمتوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی،2دکانداروں پر جرمانہ عائد،3ٹھیہ دار گرفتار

اسلام آباد(سب نیوز)ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی ہدایت پر مجسٹریٹ صدر زون میر یامین نے پشاور روڈ ترنول میں مختلف مارکیٹوں کا سرپرائز دورہ کیا ،اس دوران مجسٹریٹ صدر زون نے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیاء خوردونوش نہ کرنے والے دوکانداروں کو بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔
مجسٹریٹ صدر زون نے مارکیٹوں میں بغیراجازتِ کے قائم کئے گئے 3 ٹھیہ داروں کو گرفتار کر کہ مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ترنول منتقل کر دیا گیا ہے۔
شہریوں کو وافر مقدار میں اور سرکاری نرخ نامے کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔