اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی کی سماعت پر سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار نہ کرنے کا حکم برقرار رہے گا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے شکایت کنندہ کے وکیل امان اللہ کنرانی کی درخواست پر کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم برقرار رہے گا، سپریم کورٹ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
