ہومتازہ ترینہم سب آدم و ہوا کی اولاد ہیں،انتشار پھیلانے والوں کو روکنا ہو گا،وفاقی وزیر مذہبی امور

ہم سب آدم و ہوا کی اولاد ہیں،انتشار پھیلانے والوں کو روکنا ہو گا،وفاقی وزیر مذہبی امور

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد کی زیر صدارت اے سی آفس جڑانوالہ میں بین المذاہب اجلاس ہوا ،وزیر مذہبی امور کی ہندو، سکھ اور مسلم رہنماؤں کی مقامی مسیحی آبادی سے اظہار یکجہتی کی گئی ۔
وزیر مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ ہم سب آدم و ہوا کی اولاد ہیں، انتشار پھیلانے والوں کو روکنا ہو گا،پاکستان کی اقلیتی برادری ہمارے جھنڈے کے سفید رنگ کی نمائندگی کرتی ہے،اقلیتی برادری کے مسائل کے حل کیلئے ہماری وزارت حاضر ہے۔
اے سی جڑانوالہ نے بریفنگ میں بتایا کہ چار چرچ مکمل طور پر بحال کر چکے ہیں،ہر گھر کیلئے 20 لاکھ روپے دیے گئے ہیں،
کامران ندیم بشپ آف لاہور نے کہا کہ وزیر مذہبی امور کا آنا ہمارے لیے خوش آئند ہے،مقامی مسیحی آبادی کے تمام تحفظات دور کیے جا رہے ہیں۔
وزیر مذہبی مور نے کہا کہ مقامی مسیحوں کی بحالی اور دوبارہ آبادکاری جلد از جلد ممکن بنایا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔