اسلام آباد (سب نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاک فوج اور ریسکیو ٹیموں کو بٹگرام آپریشن کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے آپریشن میں حصہ لینے والے پاک آرمی کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا کہ آپریشن کی کامیابی کا سن کے دلی سکون اور مسرت ہوئی،پوری قوم کی دعائیں اللہ نے قبول فرمائی ہیں،تمام تر امیدیں اللہ تعالی کے بعد پاک فوج پر تھیں، بچوں سمیت تمام افراد کو بحفاظت ریسکیو کرنے والے جوان قوم کی ہیرو ہیں،آپریشن میں ریسکیو 1122اور مقامی سطح پر معاونت کرنے والے افراد بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یقینا یہ ایک مشکل آپریشن تھا لیکن ہماری افواج اور ریسکیو ٹیموں نے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس آپریشن کو جس احسن طریقے سے مکمل کیا وہ قابل ستائش ہے، پوری قوم کو اپنی پاک فوج اور خاص طور پر ایس ایس جی کے جوانوں پر فخر ہے ۔
