ہومبریکنگ نیوزایل او سی کی خلاف ورزی، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

ایل او سی کی خلاف ورزی، بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

مظفرآباد:لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) پر بھارتی افواج کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی کی گئی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری کی شہادت پر احتجاج ریکارڈ کرانے کے لیے بھارتی ناظم الامور کو طلب کیا اور معصوم شہری کی شہادت پراحتجاجی مراسلہ بھارتی ناظم الامورکیحوالے کیا۔خیال رہے کہ بھارتی افواج کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ 21 اگست کو لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر میں پیش آیا تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انسانی وقار اور بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی قوانین کے منافی ہے، بھارتی فریق پر زور دیا گیا کہ وہ واقعے کی تحقیقات کرے اور سیز فائر مفاہمت کا احترام کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔