ہومبریکنگ نیوزنگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ نے بیرون ملک جانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ نے بیرون ملک جانے کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا

لاہور (سب نیوز) نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ نے بیرون ملک جانے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا۔احد چیمہ نے احتساب عدالت لاہور میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ 20 سے 27 اگست تک بیرون ملک کا سرکاری دورہ کرنا ہے، ملک سے باہرجانے کی اجازت دی جائے۔

احد چیمہ نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ عدالت بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کرے، عدالت نے نیب حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔

خیال رہے نگران وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کیخلاف آشیانہ ہاؤسنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس زیر سماعت ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔