اسلام آباد:جڑاں والا واقعہ دنیا بھر میں پاکستان کی تشخص پر بد نما دھبہ ثابت ہوا ہے۔نہتے مظلوم مسیحی برادری کے گھروں اور عبادت گاہوں پر حملہ اقلیتوں کی حب الوطی کی توہین ہے۔اسلام آباد۔G-8کے سیاسی اور سماجی راہنما ارسلان مسعود خان نے جمعرات کے روز گفتگو کرتے ہوئے جڑاں والا واقعہ کی بھرپور مذمت کی۔انہوں نے کہا افسوس ناک واقعہ کے نتیجے میں ملک بھر کے مسلمان شرمسار ہیں۔ جن شرپسند عناصر نے مذہب کی آڑ لے کر اقلیتوں پر حملے کیئے وہ دین اسلام کی بدنامی کا باعث ہیں۔ یہ صرف مذہبی تعلیمات سے روگردانی کا واقعہ نہیں ہے۔
بلکہ یہ ہمارے نظام اور حکومت کی رٹ پر سوالیہ نشان ہے۔ ارسلان مسعود خان نے کہا ہمارے قانون ساز ادارے ایسے واقعات کی حساسیت کو مدنظر رکھ کر ایسے عناصر کے قلع قمع کے لیے مناسب قانون سازی کریں۔ جب سارا دن ایک مظلوم اقلیت پر حملوں کو سلسلہ جاری رہا ان کے گھروں اور عبادت گاہوں کو توڑا جاتا رہا۔ایسے میں پولیس کی طرف سیشرپسندوں کے خلاف کاروائی نہ کرنابھی معنی خیز ہے۔ ایسے واقعات کا میڈیا پر بلیک آوٹ کر شتر مرغ کی طرح خطرے سے نجات حاصل کر لینا اپنے آپ کودھوکہ دینے کے مترادف ہے۔
حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب کو تیز ترین کاروائی کر ملوث افراد کو حراست میں لینا چاہیے۔ آج کے ترقی یافتہ دور میں ملوث ملزمان کی شناخت اور ان کی موجودگی کے ثبوت حاصل کرنا کوئی مشکل نہیں ہے۔ ارسلان مسعود خان نے کہا اس واقعہ میں ملوث افراد کو فوری طور پر گرفتار کر کے مسیحی برادری کے زخموں پر مرہم رکھا جائے۔ اور مالی نقصانات کا فوری ازالہ کیا جائے۔گھر اور چھت سے محروم ہونے والے مسیحی خاندانوں کی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کو ممکن بنایاجائے۔
