ہومٹاپ سٹوریعدالت نے بجلی کے بلوں میں اضافی چارجز وصول کرنے سے روک دیا

عدالت نے بجلی کے بلوں میں اضافی چارجز وصول کرنے سے روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزاروں سے بجلی بلوں میں اضافی چارجز وصول کرنے سے روک دیا، اور نیپرا کو فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں بجلی کے بلوں میں اضافی چارجز وصول کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

محمدحسین ودیگرکی درخواستوں پر سماعت جسٹس سلطان تنویر احمد نے کی، درخواست گزاروں کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے بجلی کے بلوں میں اضافی چارجز وصولی کالعدم قرار دی ہے، لیکن عدالتی فیصلے کے باوجود دوبارہ بجلی بلوں میں اضافی چارجز بھیج دیئے گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔