ہومبریکنگ نیوزسندھ کا نگراں وزیراعلی کون ہوگا، مراد علی شاہ کی اپوزیشن لیڈر سے قبل بلاول سے مشاورت

سندھ کا نگراں وزیراعلی کون ہوگا، مراد علی شاہ کی اپوزیشن لیڈر سے قبل بلاول سے مشاورت

کراچی:سندھ کا نگراں وزیراعلی کون ہوگا، وزیراعلی مراد علی شاہ نے اپوزیشن لیڈر رعنا انصار سے ملاقات سے قبل پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے مشاورت کی ہے۔ سندھ میں نگراں وزیراعلی کے انتخاب پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مشاورت کا عمل جاری ہے، حتمی نتیجے پر پہنچنے کیلئے مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کے درمیان ملاقات کچھ دیر میں متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے مشاورت جاری ہے۔مراد علی شاہ اور رعنا انصار کی ملاقات میں نگراں وزیراعلی کے نام کا فیصلہ کیا جائے گا۔گزشتہ روز بھی نگراں سیٹ اپ پر مشاورت کے حوالے سے کراچی میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کے درمیان ملاقات ہوئی تھی، تاہم یہ ملاقات بھی بے نتیجہ ختم ہوئی تھی۔

مراد علی شاہ اور رعنا انصار کی گزشتہ روز کی ملاقات کے حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے نگراں وزیراعلی کیلئے باضابطہ نام پیش نہیں کیے گئے۔ ذرائع نے مزید بتایا تھا کہ دونوں جانب سے غیر رسمی طور پر مختلف نام زیرغور آئے۔ ملاقات کے حوالے سے ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعلی نے رعنا انصار کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ قیادت سے مشاورت کے بعد باضابطہ طور پر نام دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔