ہومبریکنگ نیوزہری پور : ٹریفک کا المناک حادثہ ،متعدد افراد جاں بحق

ہری پور : ٹریفک کا المناک حادثہ ،متعدد افراد جاں بحق

ہری پور(سب نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں تیز رفتار کار الٹ کر خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔

حکام کے مطابق جھاری کس انٹرچینج کے قریب حادثے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جھلس کر جان سے گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جھلس کر جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق بنوں سے تھا، لاشوں کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔