اسٹیک ہولڈرز کا تعلیم کے لئے بجٹ میں اضافے کا مطالبہ
اسلام آباد ،نیشنل ایجوکیشن ایمرجنسی وقت کی ضرورت ہے” ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمن، چیئرمین وزیراعظم ٹاسک فورس برائے سائنس وٹیکنالوجی نے ریکٹرز کانفرنس کی سریز کے ایک آن لائن ویبنار میں کیا ،مختلف جامعات کے وائس چانسلرز اور ماہرین تعلیم پر مشتمل اس ویبنار کا انعقاد ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیز پاکستان، سپیریئر یونیورسٹی لاہور، انٹر یونیورسٹی کنسورشیم فار پروموشن آف سوشل سائنسز پاکستان ، یونیورسٹی آف لاہور ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اور ایف پی سی سی آئی سینٹرل سی ایس آر کمیٹی برائے اعلی تعلیم ، سائنس اور ٹیکنالوجی مشترکہ طور پہ کیا۔پروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمن نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ذریعہ تعلیم کے لئے مختص جی ڈی پی میں 0.5 فیصد تک ہر سال اضافے کی سفارش کی جب تک کہ وہ اگلے 5 سالوں میں جی ڈی پی کا 5.0 فیصد تک نہ پہنچ جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ کا 33 فیصدحصہ اعلی تعلیم پر جبکہ باقی 67فیصداسکولوں ، کالجوں اور تکنیکی تعلیم پر خرچ کیا جائے۔انہوں نے تجویز پیش کی کہ تمام کالجوں میں سے کم از کم 5 کو اعلی سطح کے تکنیکی کالجوں میں تبدیل کیا جانا چاہئے اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے حصول کے لئے 200 بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی کے لئے 5000 طلبا کو سکالرشپ پر بھیجنا چاہئے۔انہوں نے صنعتی اور زرعی اہمیت کے ابھرتے ہوئے علاقوں میں نالج اکانومی ٹاسک فورس منصوبوں کے لئے ٹیکنالوجی پارکوں اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ ، قومی پالیسیوں اور مراعات کے ذریعے ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ اور ویلیو ایڈڈ ایکسپورٹ کو فروغ دینے کے لئے بڑے قومی پروگراموں کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے تجویز پیش کی کہ یونیورسٹیوں میں فیکلٹی ممبروں کی تقرری کے ٹنیور ٹریک سسٹم میں نظر ثانی کی جائے تاکہ پاکستان کی طرف غیر ملکی فیکلٹی کو راغب کیا جا سکے۔ انہوں نے میٹرک کی سطح پر تکنیکی تربیت فراہم کرنے کے لئے پاکستان بھر کے اسکولوں میں پروگرام میں توسیع کی سفارش کی۔پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمن چیئرمین وزیر اعظم ٹاسک فورس برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے بطور مرکزی اسپیکر خطاب کیاچیئرمین وائس چانسلرز کمیٹی اور وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ نے پاکستانی یونیورسٹیوں کو درپیش کء سالوں کے مالی خسارے اور مالی مسائل پر قابو پانے کے لئے نئے بجٹ میں 150 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز پیش کی۔اس آن لائن ویبنار میں پروفیسر ڈاکٹر محمد علی شاہ، وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد ، میاں عمران مسعود وائس چانسلر یونیورسٹی آف ساتھ ایشیا پروفیسر ڈاکٹر گل مجید خان وائس چانسلر اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور اور پروفیسر ڈاکٹر نیک محمد شیخ ، مرکزی صدر فپواسا نے بطور پینلسٹ شرکت کی۔ اس سیشن میں میزبانی کے فرائض محمد مرتضی نور، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایپسیپ نے ادا کیے۔
نیشنل ایجوکیشن ایمرجنسی وقت کی اہم ضرورت ہے،ڈاکٹر عطا الرحمن
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
