بیجنگ (آئی پی ایس )چین نے خلا میں اپنے ایک علیحدہ اسٹیشن کی تعمیر کے لیے پہلا قدم اٹھاتے ہوئے اپنا اولین ماڈیول خلا کی طرف روانہ کر دیا ہے۔ اس مقصد کے تحت لانگ مارچ نامی سب سے بڑا چینی راکٹ تِیان ہے ماڈیول کو لے کر جمعرات کو خلائی سفر پر روانہ ہو گیا۔ چین کی خواہش ہے کہ اس اسٹیشن کی تعمیر اگلے سال کے آخر تک مکمل ہو جائے۔ جو ماڈیول خلا میں بھیجا گیااس میں مستقبل کے اس مستقل چینی خلائی اسٹیشن کے عملے کے تین ارکان رہ سکیں گے۔ یہ مشن چین کے جنوبی جزیرے ہائینان پر قائم خلائی مرکز سے اپنے سفر پر روانہ ہوا۔ چینی حکومت کے منصوبوں کے مطابق اس خلائی اسٹیشن کو موجودہ آئی ایس ایس کی طرح بین الاقوامی سطح پر مل کر استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔
ہومسائنس و ٹیکنالوجیچین کا خلا میں اپنے ایک علیحدہ اسٹیشن کی تعمیر کے لیے پہلا قدم ،ماڈیول خلا کی طرف کامیابی سے روانہ
چین کا خلا میں اپنے ایک علیحدہ اسٹیشن کی تعمیر کے لیے پہلا قدم ،ماڈیول خلا کی طرف کامیابی سے روانہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
