ہومپاکستانعوام ووٹ کی طاقت استعمال کر کے دیانتدار قیادت منتخب کرسکتے ہیں،شہبازشریف

عوام ووٹ کی طاقت استعمال کر کے دیانتدار قیادت منتخب کرسکتے ہیں،شہبازشریف

لاہور،مسلم لیگ (ن) کے صدر واپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے این اے 249ضمنی الیکشن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ عوام ووٹ کے آئینی و جمہوری حق کو استعمال کریں، عوام ووٹ کی طاقت استعمال کر کے دیانتدار قیادت منتخب کرسکتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے عوام کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائی، ہمارا ریکارڈ ہمیشہ وعدوں کو پورا کرنے کا رہا ہے، عوام ماضی کی طرح ایک بار پھر درست فیصلہ کریں گے، یقین دلاتا ہوں آپ کے بنیادی مسائل انشا اللہ لازمی حل ہوں گے۔شہباز شریف نے کہا کہ کورونا وبا کے پھیلا وکے پیش نظر اپنا اور اپنے اردگرد دیگر افراد کا خیال رکھیں، ماسک پہن کر اپنی جان کی حفاظت کریں اور شیر کو ووٹ ڈال کر اپنے مستقبل کو محفوظ بنائیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔