اسلام آباد ،میٹرو پولٹین کارپوریشن کو رواں مالی سال ریونیو کا ہدف حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ، سی ایم او و ایڈمنسٹریٹر سیدہ شفق ہاشمی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے افسران کو ریونیو ٹارگٹ حاصل کرنے کیلئے تمام کوششیں برائے کار لانے کی ہدایت کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایم اے اور ایم سی آئی کی فنانشنل رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میٹرو پولٹین کارپوریشن کو رواں مالی سال ریونیو کا ہدف حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے ، رواں مالی سال2020-21 کے پہلے 9ماہ میں ایم سی آئی صرف28کروڑ 57لاکھ 50ہزار کا ریونیو حاصل کر سکا جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں انتہائی کم ہے جبکہ گزشتہ مالی سال میںایم سی آئی نے 73 کروڑ 17لاکھ دس ہزار روپے کا ریونیو جنریٹ کیا تھا ۔ سی ایم او و ایڈمنسٹریٹر سیدہ شفق ہاشمی نے معاملے کا نوٹس لے لیا ہے ، ایڈمنسٹریٹر سیدہ شفق ہاشمی اورڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایڈمن ایم سی آئی نے تمام افسران کو رواں مالی سال ریونیو ہدف کے حصول کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لانے کی ہدایت کر دی ۔

