ہومپاکستان47 اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی گریڈ 14 میں ترقی ،نوٹیفکیشن جاری

47 اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی گریڈ 14 میں ترقی ،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد پولیس کے گریڈ 11 کے 47 اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو گریڈ 14 میں سب انسپکٹر کے رینک پر ترقی دے دی گئی جن کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ اے ایس آئی سے سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات پر ہوئی ۔ آئی جی اسلام آباد نے تمام ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیِ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ترجمان پولیس کے مطابق اگلے مرحلے میں ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی ،جبکہ کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی دینے کیلئے اجلاس منعقد کیا جائے گا ،خالصتا اچھے ریکارڈ کے حامل اور سینیارٹی کی بنیاد پر پولیس ملازمین کو اگلے رینک میں ترقی سے نوازا جارہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔