ہومپاکستانگلگت بلتستان اسمبلی میں تاریخ رقم: پی ڈی ایم اتحاد کی سعدیہ دانش بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب

گلگت بلتستان اسمبلی میں تاریخ رقم: پی ڈی ایم اتحاد کی سعدیہ دانش بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب

گلگت: گلگت بلتستان اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر انتخاب کا عمل مکمل ہو گیا، پی ڈی ایم اتحاد کی نامزد امیدوار سعدیہ دانش بلا مقابلہ ڈپٹی سپیکر منتخب ہو گئیں۔ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے پی ٹی آئی فارورڈ بلاک نے پی پی پی رکن سعدیہ دانش کی حمایت کی، پی ٹی آئی نے پی ڈی ایم کے مقابلے میں ڈپٹی سپیکر کیلئے کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کروائے۔ یوں سعدیہ دانش گلگت بلتستان اسمبلی کی پہلی خاتون ڈپٹی سپیکر بن گئیں، پی ٹی آئی نے اپنے سپیکر کیخلاف عدم اعتماد لاکر ڈپٹی سپیکر کو سپیکر بنایا تھا، اجلاس کی صدارت سپیکر اسمبلی نذیر ایڈووکیٹ نے کی۔

Capture 72

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔