ہومپاکستاناسلام آباد کے بعد سرگودھا میں بھی نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ زیادتی

اسلام آباد کے بعد سرگودھا میں بھی نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون سے مبینہ زیادتی

سرگودھا (سب نیوز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بعد سرگودھا میں بھی نوکری کا جھانسہ دے کر خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نوکری کا جھانسہ دے کر 3 افراد نے خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کی، اس دوران ملزمان نے خاتون کی ویڈیو بھی بنائی۔متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمان ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دے کر بلیک میل کرتے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ خاتون کا میڈیکل کروالیا گیا ہے، واقعے سے متعلق مزید تفتیش کر رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔