ہومپاکستانایف آئی اے میں عرصہ دراز سے ایک ہی جگہ تعینات افسران کے تبادلوں کے احکامات

ایف آئی اے میں عرصہ دراز سے ایک ہی جگہ تعینات افسران کے تبادلوں کے احکامات

اسلام آباد(آئی پی ایس )ایف آئی اے میں عرصہ دراز سے ایک ہی جگہ تعینات افسران کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے گئے ۔ وزارت داخلہ نے تبادلوں کیلئے اعلی حکام کو تین دن کا وقت دے دیا ۔وزارت داخلہ نے احکامات وفاقی حکومت کی روٹیشن پالیسی کے تحت جاری کئے۔وزارت داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد ، گلگت بلتستان سمیت دیگر اہم اسٹیشنز پر تعینات انسپکٹر سے ڈائریکٹر تک افسران ہونگے ،اہم مقامات پر پانچ برس سے زائد تعینات افسران کو دوسرے اسٹیشن تبدیل کیا جائے، ایک ہی صوبے میں دس سال سے تعینات افسران کو دوسرے صوبوں کو تبدیل کردیا جائے ، کسی کورس ، یا اہم کیسز دیکھنے والے افسران کو کسی حد تک رعایت مل سکتی ہے جو آفیسر روٹیشن پالیسی کے خلاف اپنے تبادلے رکوانے کی کوشش کرے گا اسے جبری ریٹائرڈ کردیا جائے گا ۔

CamScanner 04 23 2021 15.04 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔