نئی دہلی(آئی پی ایس)بھارت میں کورونا وائرس نے تباہی مچا ردی، مسلسل دوسرے روز 3 لاکھ سے زائد مریض سامنے آئے، دہلی کے 6 ہسپتالوں میں آکسیجن بالکل ختم ہو چکی ہے، کئی مریض ہلاک ہو گئے۔بھارت کورونا کا گڑھ بن گیا، ایک ہی روز ریکارڈ تین لاکھ بتیس ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے، مزید دو ہزار دو سو پچپن لوگوں کی موت ہوئی۔ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ ستاسی ہزار سے تجاوز کر گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی شہر کے 6 ہسپتالوں میں آکسیجن بالکل ختم ہو چکی ہے اور دوسرے کئی ہسپتالوں میں چند گھنٹوں کی آکسیجن باقی رہ گئی ہے، آکسیجن کے انتظار میں کئی مریض ہلاک ہو گئے ہیں۔دوسری طرف مہا راشٹرا کے ہسپتال کے کورونا وارڈ میں آگ لگنے سے 13 مریض ہلاک ہو گئے، متعدد ریاستوں میں صورت حال انتہائی نازک ہو چکی ہے۔ کورونا کے مریضوں کی وجہ سے ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ چکی ہے۔
بھارت میں کورونا نے تباہی مچادی، دوسرے روز بھی 3 لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
