ہومتازہ ترینحافظ نعیم کو ووٹ نہ دینے پر پی ٹی آئی سے 31 اراکین کو نکال دیا گیا

حافظ نعیم کو ووٹ نہ دینے پر پی ٹی آئی سے 31 اراکین کو نکال دیا گیا

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی سفارش پر 31 منحرف اراکین کو پارٹی سے نکال دیا گیا.
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے 31 اراکین نے میئر کراچی کے انتخابات میں پارٹی پالیسی سے انحراف کیا تھا ، پہلے مرحلے میں 11 بعدازاں 6 اس کے بعد 7 اور گزشتہ روز مزید 7 چیئرمینز کو پارٹی سے نکال دیا گیا ،
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ ہم نے جماعت اسلامی کے امیدوار کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا تھا ، ہم جانتے ہیں مجبوریاں تھیں آدھے لوگ نہیں پہنچے ، اگر آدھے 30 لوگ آسکتے تھے تو باقی کیوں نہیں پہنچے ، ہماری غریب خواتین بھی کیسز کے باوجود پارٹی کے حکم پر ووٹ دینے پہنچیں ، ہم نے تمام اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کیے لیکن وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے ،
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سمرین ناز کے جواب سے مطمئن ہونے پر ان کی رکنیت بحال کر دی گئی ، اگلے مرحلےمیں ہماری وکلا کی ٹیم برخاست چیئرمینز کو ڈی سیٹ کرائے گی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔