لاہور(آئی پی ایس )لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ نے مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت منظور کر لی ہے۔ بدھ کو لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی فل بینچ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر نیب کے وکیل کو آج جمعرات کو دلائل دینے کی یدایت کی تھی۔اس سے پہلے فل بینچ کے سامنے شہباز شریف کے وکلا نے دلائل دیے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے شہباز شریف کی منی لانڈرنگ کیس کیں درخواست ضمانت پر سماعت کی بینچ میں جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی شامل ہیں فل بینچ کے روبرو اپوزیشن لیڈر کے وکیل اعظم نذیر تارڑ نے نقطہ اٹھایا کہ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ فیصلہ سنانے کے بعد اختلافی رائے سامنے آئی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ نے شہبازشریف کی درخواست ضمانت منظور کر لی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
