ہومپاکستانپانامہ سے کورونا تک ڈھٹائی سے جھوٹ بولنے میں ن لیگ کا کوئی ثانی نہیں،فواد چوہدری

پانامہ سے کورونا تک ڈھٹائی سے جھوٹ بولنے میں ن لیگ کا کوئی ثانی نہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد،وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پانامہ سے کورونا تک ڈھٹائی سے جھوٹ بولنے میں ن لیگ کا کوئی ثانی نہیں۔فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں کہ دنیانے کورونا پر قابوپالیاہے لیکن ہمارے ہاں بڑھ رہا ہے ،ظاہر کرتا ہے کہ ن لیگ کی لیڈرشپ اخلاقی طورپر دیوالیہ ہے اور انہیں بڑیسے بڑاجھوٹ بھی آسانی سے کہنے پرملکہ حاصل ہے۔وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ پانامہ سے کورونا تک ڈھٹائی سے جھوٹ بولنے کے فن پرن لیگ نے ثابت کیا وہ لاثانی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔