اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عدالتی حکم کے باوجود پی ٹی آئی کی سابق رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس میں آئی جی اسلام آباد ناصر اکبر کی جانب سے ترمیمی جواب جمع کرا دیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے آئی جی اسلام آباد کے جواب کی کاپی پٹیشنرز کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئی جی اسلام آباد ناصر اکبر کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا تھا۔
عدالت نے آئی جی کی جانب سے مہلت کی استدعا پر 26 جون تک مہلت دے دی تھی۔
شیریں مزاری کی گرفتاری پر توہین عدالت کیس، آئی جی اسلام آباد کا ترمیمی جواب جمع
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
