اسلام آباد،پنجاب حکومت کے تعاون سے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے رعایتی قیمت میں چینی کی فراہمی کا آغاز کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کی شوگر ملز سے چینی80روپے فی کلوگرام مہیا کی جارہی ہے،ابتدائی طور پر 32پوائنٹ پر چینی 85روپے فی کلو گرام کے حساب سے دستیاب ہے،فیئر پرائس شاپس پر بینرز آویزاں ہیں،دکانوں کی تعداد کو چند دن میں دگنا کر دیا جائے گا۔
