ہومتازہ ترینپی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

ڈیرہ غازی خان سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کی سابق ممبر ِپنجاب اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
اپنے ایک ویڈیو بیان میں ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ کا کہنا ہے کہ میں سیاست سے علیحدہ ہونے کا اعلان کرتی ہوں، 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں۔
سابق ایم پی اے پی ٹی آئی ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ نے مطالبہ کیا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث شر پسندوں کو سزا دی جائے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر شاہینہ کھوسہ 2018ء میں خواتین کی مخصوص نشست پر ایم پی اے بنی تھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔