ہومٹاپ سٹوریسابق وفاقی وزیر غلام سرور کا بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

سابق وفاقی وزیر غلام سرور کا بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما غلام سرور خان نے پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔
اپنے ایک ویڈیو بیان میں 9 مئی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلئے افواج پاکستان نے قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ  مجھے اور میرے خاندان کو سیاست میں تقریبا 50سال ہوچکے ہیں۔


جہاں تک 9 مئی کے واقعہ کا تعلق ہے ، بحیثیتِ پاکستانی جو افواجِ پاکستان کی قربانیاں ہیں پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لیے ، افواجِ پاکستان، شہدا کی اُن یادگاروں پہ حملہ کرنا، GHQپہ حملہ کرنا،کور کمانڈر ہاوس پہ حملہ کرنا، میانوالی بیس پہ حملہ کرنا، وہ حملہ آور ملک دشمنی کے مرتکب ہوئے ہیں، انہوں نے GHQپہ حملہ نہیں کیا، انہوں نے کورکمانڈر ہاوس پہ حملہ نہیں کیا، انہوں نے پاکستان کے دل پہ حملہ کیا، پاکستانیت پہ حملہ کیا تو میں اُن تمام ناپاک عزائم اورناپاک اقدام کی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔
میرا یہ مطالبہ ہے بحیثیتِ ایک محبِ وطن پاکستانی کہ ایسے لوگوں کو قرار واقعی سزادینی چاہیے۔
تو جن لوگوں نے اداروں کے ساتھ محاذ آرائی کی ، میں اُس محاذ آرائی کی بھی بھرپور مذمت کرتا ہوں۔
اس محاذ آرائی کی پالیسی سے اختلاف میں نے پارٹی کے ہر فورم پہ بھی کیا کہ ہمیں محاذ آرائی نہیں کرنی چاہیے ، اداروں کے ساتھ لڑائی نہیں کرنی ۔
لیکن جو کچھ ہوا ، بُرا ہوا ، بہت بُرا ہوا ، اس بنا پر تحریک ِ انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہو

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔