پشاور ہائیکورٹ نے وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی، سابق اسپیکر اسد قیصر اور سابق جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی اسد عمر کی ایک روزہ راہداری ضمانت منطور کرتے ہوئے تینوں کو اسلام آباد کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔
تحریک انصاف رہنما شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے اسلام آباد کے تھانہ ترنول جب کہ اسد قیصر نے تھانہ سنگجانی میں درج دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت ہنگامہ آرائی کے مقدمات میں اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے ضمانت مسترد ہونے کے بعد پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔
دونوں رہنماؤں کی جانب سے راہداری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد نے پولیس کو ہدایت جاری کی کہ عدالتی احاطے میں کسی کو کوئی ہاتھ نہ لگائے۔
عدالت نے اسد قیصر، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی کل تک راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے تینوں رہنماؤں کو کل تک اسلام آباد کی متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ عدالتی حکم میں پولیس کو تینوں رہنماؤں کو کل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دیاہے۔
ہومبریکنگ نیوزپشاور ہائیکورٹ نے اسد قیصر، شاہ محمود اور اسد عمر کی ایک روزہ راہداری ضمانت منظور کر لی
پشاور ہائیکورٹ نے اسد قیصر، شاہ محمود اور اسد عمر کی ایک روزہ راہداری ضمانت منظور کر لی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
