اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتِ پاکستان نے یونان کشتی حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا، حادثے میں جاں بحق کثیر افراد کا تعلق آزادکشمیر سے ہے۔
حکومت نے یونان کشتی حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین کے ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کے لواحقین کے ڈی این سیمپلنگ کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
خصوصی ٹیم قومی ادارہ صحت، پمز اسپتال کے ماہرین پر مشتمل ہے،پمز کے سنیئر ایم ایل او ڈاکٹر فرخ کمال خصوصی میڈیکل ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ این آئی ایچ کے پرنسپل سائنٹفک آفیسر ڈاکٹر فہیم طاہر، سنیئر سائنٹفک آفیسر این آئی ایچ ڈاکٹر سدرہ اور لیب ٹیکنیشن عمر دراز ٹیم میں شامل ہیں۔
خصوصی ٹیم لواحقین کے ڈی این اے سیمپلز کولیکشن، سٹوریج کرے گے، یونان کشتی حادثے میں جاں بحق کثیر افراد کا تعلق آزادکشمیر سے ہے۔
لواحقین کے ڈی این اے سیمپلز پمز، این آئی ایچ میں اسٹور کئے جائیں گے اور کشتی حادثے میں مرنے والوں کے لواحقین سے ڈی این اے کولیکشن جلد ہوگی۔
یونان کشتی حادثہ، حکومت پاکستان نے بڑا فیصلہ کرلیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
