ہومبریکنگ نیوزبھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی امریکا کے دورے پہلے سرکاری دورے پر روانہ

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی امریکا کے دورے پہلے سرکاری دورے پر روانہ

نئی دہلی(سب نیوز ))بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی امریکا کے دورے کے لیے روانہ ہوگئے-بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی امریکہ کے سرکاری دورے پر منگل کو نئی دہلی سے روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ چار روز تک قیام کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن سمیت مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

نریندر مودی کا بحیثیت وزیر اعظم 9 برس کے دوران امریکہ کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہوگا، جس کے ایجنڈے میں دفاع اور ٹیکنالوجی سرِ فہرست ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ وہ اپنے 4 روزہ دورے میں نیویارک اور واشنگٹن ڈی سی میں مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے-

نریندر مودی نے مزید کہا کہ وہ اس دورے کے دوران امریکا اور بھارت کے درمیان تجارت، اقتصادیات، ٹیکنالوجی اور ایجادات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے کے خواہش مند ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔