ہومپاکستانصحافیوں کیلئے وزیر اعظم ہاوسنگ پراجیکٹ سے ذاتی گھر اور صحت کارڈ کی سہولت دیں گے ،فواد چوہدری

صحافیوں کیلئے وزیر اعظم ہاوسنگ پراجیکٹ سے ذاتی گھر اور صحت کارڈ کی سہولت دیں گے ،فواد چوہدری

اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پرنٹ اور ٹی وی میڈیا سے وابستہ صحافیوں کیلئے وزیر اعظم ہاوسنگ پراجیکٹ سے ذاتی گھر اور صحت کارڈ کی سہولت دیں گے ، تنخواہوں کی ادائیگی لازمی کرنے کیلئے قانون سازی اور انشورنس لا رہے ہیں، پریس کلب کو سہولتیں دینا بھی میری پالیسی ہو گی،ڈیجیٹل میڈیاکو مکمل سپورٹ دیں گے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ فلم اور ڈرامہ کا Revival پہلی ترجیح ہے، سرسید احمد خان اور ٹیپو سلطان کی زندگیوں پر عالمی سطح کی پروڈکشن پر کام شروع کیا جا رہا ہے، نوجوان ڈرامہ اور فلم سازوں کو کامیاب جوان پروگرام سے پانچ کروڑ روپے تک قرضے کی سہولت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح نئے انگریزی چینل کی بنیاد رکھ رہے ہیں، کراچی اور لاہور کے اسٹوڈیوز کو PPP mode میں Renovate کیا جائیگا اے پی پی کو ڈیجیٹل نیوز ایجنسی بنائیں گے اور پی آئی ڈی اور اشتہارات کا نظام مکمل طور پر Paperless کرنے کی طرف اقدامات شروع کر دئیے ہیں۔ External Wing پوری طرح revamp ہو گا۔انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں اصلاحات کا جو سلسلہ 2018 میں شروع کیا تھا اسے وہیں سے دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے، پی ٹی وی نیوزکو ایچ ڈی کرنے کا منصوبہ جو 2019 سے التوا میں تھا یکم جون تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائین دی ہے انشاللہ یکم جون سے پی ٹی وی مکمل ایچ ڈی پر چلاجائیگا، اسی سالپی ٹی وی سپورٹس بھی ایچ ڈی کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔