ہومپاکستانمشکل وقت میں وزیراعظم کلام بند رکھا کریں،احسن اقبال

مشکل وقت میں وزیراعظم کلام بند رکھا کریں،احسن اقبال

اسلام آباد،مسلم لیگ(ن)کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان مشکل حالات میں خاموش رہا کریں، کوئی لیڈر اس انداز میں بات نہیں کرتا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے موجودہ بحران کا ذمہ دار حکومت کوٹھہراتے ہوے کہا کہ گزشتہ روز جس جنت کا نقشہ عمران خان نے کھینچا ہم سب اسی پاکستان میں جانا چاہتے ہیں۔احسن اقبال نے کہا کہ مشکل وقت میں وزیراعظم کلام بند رکھا کریں، ملک کے حالات کیا ہیں اور حکومت کی ترجیحات نوازشریف کی جائیدادیں ضبط کرنا ہے،امید ہے تمام فریقین گفت و شنید سے مسئلے کا حل نکالیں گے ،پاکستان کے دشمن اس طرح کے حالات سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ بہترہے کہ مشکل حالات میں وزیراعظم خاموش رہاکریں،دنیا میں کوئی لیڈر اس انداز میں بات نہیں کرتا ،یہ اپوزیشن پرالزام تراشیوں میں مصروف ہیں،نفرت آمیزرویہ کی وجہ سے ملک تباہ ہورہاہے،حکومت کی پالیسیوں نے معیشت کوتباہ کردیاہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔