ہومبریکنگ نیوزیوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی،نوٹیفکیشن جاری

یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(سب نیوز )غریب عوام کیلئے اچھی خبر، یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 60 روپے فی کلو گرام تک کمی کردی گئی۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر برانڈڈ گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف برانڈز کے گھی کی فی کلو قیمت 60 روپے کم کی گئی ہے جبکہ کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی 37 روپے سے 59 روپے فی لیٹر تک کمی ہوگئی۔ واضح رہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر گزشتہ ماہ گھی اور تیل کی قیمت میں 213 روپے فی کلو تک اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد نرخ 605 روپے تک پہنچ گئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔