ہومبریکنگ نیوزنومئی واقعات، شاہ محمود قریشی کو عدالت سے بڑاریلیف مل گیا

نومئی واقعات، شاہ محمود قریشی کو عدالت سے بڑاریلیف مل گیا


اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد کی مقامی عدالتوں نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف9 مئی کی ہنگامہ آرائی کے دو مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔
ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں شاہ محمود قریشی کو انیس جون تک ضمانت دی۔ جبکہ ایڈیشنل سیشن جج سید ہارون احمد نے تھانہ کھنہ میں درج مقدمے میں چار جولائی تک ضمانت منظور کی۔
دونوں عدالتوں نے ملزم کو دس ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔ شاہ محمود قریشی اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ عدالتوں میں پیش ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔