ہومپاکستانسعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل، اثاثے منجمد، شناختی کارڈ بلاک

سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل، اثاثے منجمد، شناختی کارڈ بلاک

اسلام آباد ،کالعدم تنظیم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے سربراہ سعد رضوی کا نام مشتبہ دہشت گردوں کی فہرست فورتھ شیڈول میں شامل کردیا گیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے کالعدم ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کا نام فورتھ شیڈول میں شامل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔شیڈول فور میں نام شامل ہونے کے بعد مرحوم علامہ خادم حسین رضوی کے بیٹے سعد رضوی کی جائیداد منجمد اور شناختی کارڈ بلاک کردیاگیا، سعد رضوی نہ کوئی بینک اکانٹ استعمال کرسکیں گے نہ جائیدادکی خرید و فروخت کرسکیں گے۔سعد رضوی کو اصل پاسپورٹ متعلقہ تھانے کے انچارج کو جمع کروانا ہوگا، مستقل رہائش گاہ سے کہیں اور جانے پر متعلقہ تھانے سے پیشگی اجازت لینی ہوگی، سعد رضوی کو کہاں جانا ہے، کس سے ملنا ہے، اس کی بھی تفصیل دینی ہوں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔