لاہور، جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر 30 سے زائد ارکان اسمبلی کی اہم بیٹھک ہوئی جس میں چند ارکان نے مستعفی ہونے کی پیشکش کی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی زیر صدارت اجلاس میں 30 سے زائد ارکان اسمبلی نے شرکت کی جس میں آئندہ کی حکمت عملی پر بات چیت کی گئی۔ ارکان نے رائے دی کہ نا انصافیاں جاری رہیں تو استعفے کا آپشن موجود ہے۔ اجلاس میں فوری استعفوں کی آپشن کو مسترد کر دیا گیا۔قبل ازیں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں کردار کشی کون کر رہا ہے، لیکن پتا چل جائے گا، تینوں مقدمات میں چینی کی قیمت بڑھانے کا الزام نہیں، سیاست میں آکر کاروبار شروع نہیں کیا، بے بنیاد اور جھوٹی کہانیاں بنائی جا رہی ہیں۔
