لاہور:پاکستان کے سینئر سیاستدان جہانگیر ترین کے گروپ میں متعدد سابق ارکان اسمبلی و اہم سیاسی شخصیات کی شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔سابق مشیر وزیراعلی پنجاب برائے اوقاف ومذہبی امور رفاقت علی گیلانی، چشتیاں سے سابق ایم پی اے ممتاز مہروی اور ساہیوال سے سابق ایم پی اے مہر ارشاد کاٹھیا نے جہانگیر ترین گروپ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اس کے علاوہ ننکانہ صاحب سے میاں عثمان اشرف اور میانوالی سے میجر ریٹائرڈ خرم روکھڑی بھی جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہوگئے۔ ترین گروپ میں شامل ہونے والے رہنماں نے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ملاقات میں عبدالعلیم خان، اسحاق خاکوانی، عون چوہدری، ملک نعمان لنگڑیال، فردوس عاشق اعوان، اجمل چیمہ بھی موجود تھے۔ خیال رہے کہ ذرائع نے د عوی کیا ہے کہ جہانگیر ترین کی جانب سیکل تک نئی پارٹی کا اعلان کیے جانیکا امکان ہے، لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران جہانگیر ترین نئی پارٹی کا اعلان کریں گے۔
