ہومبریکنگ نیوزپیپلز پارٹی میں سیاسی رہنما ئوں کی شمولیت، آصف زرداری نے لاہور میں قیام بڑھا دیا

پیپلز پارٹی میں سیاسی رہنما ئوں کی شمولیت، آصف زرداری نے لاہور میں قیام بڑھا دیا

لاہور:سابق صدر آصف علی زرداری کی لاہور میں موجودگی کے دوران سیاسی رہنما ئوں کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا عمل جاری ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری سے ڈیرہ غازی خان سے آزاد امیدوار پنجاب اسمبلی حافظ طاہر اور حافظ ہاشم نے ملاقات کر کے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی، اس موقع پرصدر پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمود اور سابق وزیر اعلی پنجاب دوست محمد کھوسہ بھی موجود تھے۔

حافظ طاہر حلقے میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے چلانے کی شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے سیلاب متاثرین کیلئے علاقے میں 709 سے زائد گھر بھی تعمیر کروائے، جنوبی پنجاب سے کل مزید سیاسی رہنماں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا امکان ہے، سیاسی رہنما ئوں کی پارٹی میں شمولیت کی وجہ سے سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں اپنا قیام 12 جون تک بڑھا دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔