لاہور:قومی احتساب بیورو (نیب) ٹیم نے 190 ملین پانڈ کرپشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اوران کی اہلیہ بشری بی بی کو نوٹس موصول کرا دیا۔نیب ٹیم زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ پہنچی جہاں طلبی نوٹس موصول کرایا جو ان کے وکیل علی اعجاز بٹر نے وصول کیا۔
نوٹس کے متن کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف اوربشری بی بی 13 جون کو نیب میں پیش ہوں۔ نیب کی ٹیم نوٹس وصول کرانیکے بعد زمان پارک سے روانہ ہوگئی۔
