ہومبریکنگ نیوزجہانگیر ترین نے گروپ رہنمائوں کا مشاورتی اجلاس دوبارہ طلب کر لیا

جہانگیر ترین نے گروپ رہنمائوں کا مشاورتی اجلاس دوبارہ طلب کر لیا

لاہور: جہانگیر ترین نے اپنے گروپ کے رہنماں کا مشاورتی اجلاس دوبارہ بلا لیا، آج پارٹی کے نام کو حتمی شکل دینے سے متعلق حتمی فیصلہ کئے جانے کا امکان ہے۔سینئر سیاستدان جہانگیر ترین نے نئی سیاسی پارٹی کے قیام کے معاملے پر گروپ رہنماں کا مشاورتی اجلاس دوبارہ طلب کرلیا۔

جہانگیر ترین کی گروپ رہنماں سے حتمی مشاورت جاری ہے، آج پارٹی کے نام اور اس کے اعلان سے متعلق حتمی فیصلہ کئے جانے کا امکان ہے۔جہانگیر ترین گروپ کے اراکین اور پی ٹی آئی چھوڑنے والے رہنماں کی جانب سے نئی پارٹی کیلئے 3 نام زیر غور ہیں، جس میں پاکستان ڈیموکریٹک پارٹی، عوام دوست پارٹی اور پاکستان انصاف پارٹی کے نام شامل ہیں۔ واضح رہے کہ جہانگیر ترین موجودہ سیاسی حالات میں انتہائی سرگرم ہیں، وہ سینئر سیاستدان عبدالعلیم خان سمیت پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والے اہم رہنماں اور اراکین اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کرچکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔