فیصل آباد(سب نیوز)سابق ممبر قومی اسمبلی رضآ نصراللہ گھمن نے تحریک انصاف سےعلیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔
سابق ایم این اے آج سانحہ نو مئی کے حوالے سے پریس کانفرنس کریں گے اور تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کریں گے۔
یاد رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن پنجاب اسمبلی عائشہ اقبال نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ کہتی ہیں کہ کسی جماعت میں نہیں جارہی۔ لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ اقبال نے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد 9 مئی کو پرتشدد واقعات پیش آئے، مشتعل کارکنان نے عسکری تنصیبات اور نجی املاک پر حملے کئے، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ بھی کیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں سمیت کئی اراکین اسمبلی بھی 9 مئی کے واقعات کی مذمت کے ساتھ پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرچکے ہیں۔
