ہومپاکستانسی ڈی اے،کرب سٹون،لین مارکیٹنگ ، نالوں کی صفائی اور کارپٹنگ کاکام جاری

سی ڈی اے،کرب سٹون،لین مارکیٹنگ ، نالوں کی صفائی اور کارپٹنگ کاکام جاری

اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے) کی جانب سے اسلام آباد شہر کے مختلف علاقوں میں کرب سٹون،لین مارکیٹنگ ، نالوں کی صفائی اور کارپٹنگ کاکام بھر پور انداز میں جاری ہے،سڑکوں پر موجود گڑہوں کو بھی فل کر کے لیول کرنے کام بھی کیا جا رہا ہے،تفصیلاٹ کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے) شہر اقتدار کی تعمیر و ترقی کے لئے کوشاں ہے اورہر شعبے کی بہتری کے لیے کام کر رہا ہے۔ اسی سلسلے میں زیرو پوائنٹ سے سرینا جوک تک لین مارکنگ مکمل کر لی گئی ہے جبکہ سریںا سے گولڑہ موڑ تک لین مارکنگ مکمل ہو چکی ہے، کرب سٹون لگائے جارہے ہیں،شیوران اور کیئر ٹائلز لگائی گئی ہیں،ضرورت کی جگہوں پر سائن بورڈز انسٹال کئے گئے ہیں،کوب سثونز کی پینٹنگ مکمل کر لی گئی ہے،بے، نالوں میں پانی کی رواں برقرار رکھنے کے لیے اوپن نالوں کی صفائی کی گئی ہے،اسلام اباد ایکسپریس وے پر بھی او پن نالوں کی صفائی کروا لی گئی ۔ ہائی وے پر موجود تمام گڑھوں کو فل کر کے کارپٹنگ کر لی گئی ہے تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے،عرصہ دراز سے التوا کے شکار آئی 14میں روڈ کی پوزیشن لے کر روڈ کی تعمیر مکمل کرلی ،آئی آیٹ ،آئی نائن اور آئی ٹین میں سڑکوں کی بھی کارپٹنگ مکمل ہو چکی ہے،شہر بھر میں ٹوٹے ہوئے کرب سٹونز کی مرمت کا کام بھی کیا جا رہا ہے،تاکہ شہرکی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔