ہوماسلام آبادٹریفک حادثے میں معروف کاروباری شخصیت ملک عشرت باری جاں بحق،ڈی ایس پی شیخ نعیم شدید زخمی

ٹریفک حادثے میں معروف کاروباری شخصیت ملک عشرت باری جاں بحق،ڈی ایس پی شیخ نعیم شدید زخمی

اسلام آباد ، حسن ابدال کے قریب ٹریفک کا المناک حادثہ ،اسلام آباد کی معروف سیاسی، سماجی وکاروباری شخصیت ملک عشرت باری جاں بحق، گاڑی ڈرائیو کرنیوالے اسلام آباد پولیس کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیخ نعیم شدید زخمی ہو گئے ،زخمی ڈی ایس پی شیخ نعیم کوطبی امداد کیلئے پی اور ایف ہسپتال واہ کینٹ منتقل کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق دونوں دوست ایبٹ آباد میں اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی خالد کے والد کی تعزیت کے بعد واپس آرہے تھے ،ملک عشرت باری ماڈل ٹان ہمک کے رہاشی اور مرحوم ملک باری کے چھوٹے بھائی تھے۔ ملک عشرت باری کی میت آبائی گائوں جاوا نزدماڈل ٹان ہمک منتقل کر دی گئی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔