اسلام آباد: جہانگیر ترین نے اپنی پارٹی کے قیام کے حوالے سے مشاورتی عمل تیز کردیا ،ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے گزشتہ دو روز کے دوران 20 کے قریب اہم سیاسی رہنما ئو ں سے ملاقاتیں کیں،جہانگیر ترین سے پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان میں مختلف سیاسی شخصیات کا بھی رابطہ ہے،پاکستان تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری جنرل جلد نئی پارٹی کا اعلان کریں گے۔ جہانگیر ترین سے خیبر پختونخواہ سے مختلف سیاسی رہنما ئوں نے ملاقات کی۔جہانگیر ترین سے سابق رکن قومی اسمبلی اورکزئی جی جی جمال نے ملاقات کی ، سابق رکن صوبائی اسمبلی مانسہرہ زر گل خان نے بھی ملاقات جہانگیر ترین سے ملاقات کی۔
جہانگیر ترین نے اپنی پارٹی کے قیام کے حوالے سے مشاورتی عمل تیز کردیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
