نوشہروفیروز(قمرمنیرآرائیں)پولیس تھانوں کا ریکارڈ جدید خطوط پر استور کرنے، ریکارڈ کی دیکھ بھال،درج مقدمات، عدلیہ میں زیر التوا، فیصلہ شدہ مقدمات کا ریکارڈ ازسر نو مرتب اور اسلحہ کا ریکارڈ اور اسکی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ۔ایس ایس پی نوشہروفیروز الطاف لغاری نے ضلع نوشہروفیروز کے تمام پولیس تھانوں کے ہیڈ محررکے ساتھ منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ تھانہ اور اسلحہ کی صفائی نہایت اہم ہے کیونکہ تھانوں کی صفائی سے ہماری کارکردگی اور اسلحہ کی صفائی سے بوقت ضرورت پریشانی سے بچا جاسکتا ہے، اے کلاس مقدمات کا قانونی طریقہ سے اخراج ہونا چاہے، انکا مزید کہنا تھا کہ روپوش اور ا شتہاری ملزمان کیخلاف گھیرا تنگ کرنے کیساتھ منشیات فروش، سماج دشمن عناصر، جرائم پیشہ افراد اور دیگر گناہوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے، فرائض میں سستی اور لاپرواہی کرنے والے افسران خبردار رہیں کہ اب لاپرواہی اور کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ،ناقص کارکردگی دکھانے والے افسران کو سخت سے سخت محکمانہ سزائیں دی جائیں گیں ۔
ایس ایس پی نوشہروفیروز کی زیرصدارت ضلع کے ہیڈ محرر کا اجلاس
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
