اسلام آباد(سب نیوز)تحریک انصاف رہنما راجہ خرم نواز نے نجی ٹی وی چینل پر پارٹی چھوڑنے سے متعلق خبر کی تردیدکردی ۔ انہوں نے کہا کہ میری طرف سے نہ اس قسم کا کوئی بیان دیا گیا اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ ہے، تحریک انصاف کا حصہ ہوں، پارٹی سے علیحدگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔راجہ خرم نواز نے کہا کہ اگر مستقبل میں ایسا کوئی فیصلہ کیا تو حلقے کے عوام کی مشاورت سے کیا جائے گا۔نجی ٹی وی چینل نے سراسر جھوٹ پر مبنی خبر چلائی، میڈیا پر ایسی بے بنیاد خبریں نہ چلائی جائیں،
تحریک انصاف کا حصہ ہوں، راجہ خرم نواز کی پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
