ہومپاکستانمسیحی برادری کی جانب سے پاک فوج کے شہدا کےلئے دعائیہ تقریب،لیگی رہنمائوں کی شرکت

مسیحی برادری کی جانب سے پاک فوج کے شہدا کےلئے دعائیہ تقریب،لیگی رہنمائوں کی شرکت

اسلام آباد:مسحی برادری کی جانب سے یوم تکریم شہدائے پاکستان پر پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کے لئے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کی مہمان خصوصی صدر پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین ،ایم این اے مسز فر خ خان اور صدر مسلم لیگ فیڈرل کیپیٹل رضوان صادق تھے ۔ فوزیہ ناز،آمنہ خانم، سیدہ فردوس،ملک عمران،ذیشان خان، حسنین شاہ،اویس خٹک،اور دیگر مسلم لیگی رہنماؤں نے مسیحی برادری کی جانب سے جی ایٹ مرکز اسلام آباد میں پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کے لئے دعائیہ تقریب میں شرکت کی ۔ کرسچن کمیونٹی کے بشپ نذیر عالم ،بشپ شاہد محمود نے ایک بہت بڑے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا۔اس موقع پر شہدا کے درجات کی بلندی اور ملکی ترقی و استحکام کیلئے دعا کرائی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔